واپس
متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات

ملک کا نام متحدہ عرب امارات ہے یہ جزیرہ نما عرب کے مشرق اور  ایشیاء کے جنوب مغرب میں واقع ہے ۔متحدہ عرب امارات کے شمال مغرب میں قطر ،  جنوب مشرق میں  سلطنت عمان ،  مغرب میں سعودی عرب اور جنوب میں خلیج عرب واقع ہے۔اس کا دارالحکومت ابوظہبی ہے ، حکومت کی نوعیت وفاقی اور صدارتی ہے ، اس کی کرنسی درہم ہے...

ملک کا نام متحدہ عرب امارات ہے یہ جزیرہ نما عرب کے مشرق اور  ایشیاء کے جنوب مغرب میں واقع ہے ۔متحدہ عرب امارات کے شمال مغرب میں قطر ،  جنوب مشرق میں  سلطنت عمان ،  مغرب میں سعودی عرب اور جنوب میں خلیج عرب واقع ہے۔اس کا دارالحکومت ابوظہبی ہے ، حکومت کی نوعیت وفاقی اور صدارتی ہے ، اس کی کرنسی درہم ہے ۔متحدہ عرب  امارات کا رقبہ (447500) اور اس کی آبادی (5،000،000)ہے۔ اس میں اماراتیوں کا تناسب (20٪) سے زیادہ نہیں ہے اور  بقیہ  آبادی عرب ، ایرانی اور ایشیا سے تعلق رکھنے والوں  کی ہے۔ ان میں مسلمانوں کی شرح تقریبا80٪ ہے اور باقی دیگر مذاہب میں ہندو مت اور بدھ مذہب اہم ہیں ، یہ سات ریاستوں کی فیڈریشن ہے، جس میں ابو ظہبی، دبئی، شارجہ بڑی ریاستیں ہیں۔ اس کی سرکاری زبان عربی اور ایک بڑا عرب معاشی مرکز ہونے کی وجہ سے انگریزی زبان بھی  ہے،  جبکہ ایران کے علاقائی تقرب اور روابط کی  وجہ سے فارسی زبان موجود ہے ۔  دیگر زبانوں میں اردو ، پشتو اور دیگر کئی ایشیائی زبانیں بولی جاتی ہیں۔

شیئر: