واپس
ازبكستان

ازبكستان

اس کا نام جمہوریہ ازبکستان ہے یہ وسطی ایشیاء میں واقع ہے۔اس کے شمال اور شمال مغرب میں جمہوریہ ترکمانستان، جنوب اور جنوب مغرب میں افغانستان، جنوب مشرق میں جمہوریہ تاجکستان جبکہ جنوب مشرق میں ہی کرغیزستان واقع ہے یوں یہ ہر طرف سے ان ممالک میں گھرا ہوا ہے۔ اس کا دارالحکومت تاشقند ہے، نظام حکومت صدارتی...

اس کا نام جمہوریہ ازبکستان ہے یہ وسطی ایشیاء میں واقع ہے۔اس کے شمال اور شمال مغرب میں جمہوریہ ترکمانستان، جنوب اور جنوب مغرب میں افغانستان، جنوب مشرق میں جمہوریہ تاجکستان جبکہ جنوب مشرق میں ہی کرغیزستان واقع ہے یوں یہ ہر طرف سے ان ممالک میں گھرا ہوا ہے۔

اس کا دارالحکومت تاشقند ہے، نظام حکومت صدارتی اورجمہوریہ ہے، اور اس کی کرنسی سومے ہے ، اس کا کل رقبہ تقریبا (447،500) کلومیٹر ہے، اس کی مجموعی آبادی تقریبا (30،750،000) ہے؛ ان میں مسلمانوں کا تناسب 86 فی صد ہے، باقی دوسرے مذاہب جیسے آرتھوڈوکس، یہودی، اور پروٹسٹنٹ ہیں۔ ازبکستان نے جمہوریہ قراقل کے ساتھ ایک فیڈریشن شامل بھی ہے۔ازبکستان 12 صوبوں پر مشتمل ہیں جن میں بخاری ، خوارزم ، انڈیجان ، قرغانہ اور قشقدر شامل ہیں۔ جبکہ سمرقند اس کا اہم شہر ہے اور اس کی سرکاری زبان ازبکی ہے نیز روسی،تاجکی اور دری بھی یہاں بولی جاتی ہیں۔

شیئر: